30 دسمبر 2014 - 06:25
داعش نے امریکہ  کو وجود میں لایا

امریکہ دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت کے لئے، دہشتگرد گروہ داعش کو استعمال کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معروف سیاسی تجزیہ نگار انٹونی ہل نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اس جیسے دیگر ممالک کہ جو داعش کے خلاف جنگ کا دعوی کرتے ہیں، خود اس دہشتگرد گروہ کو وجود میں لائے ہیں، تاکہ اس کے ذریعے مختلف ملکوں میں اپنے مفادات حاصل کریں۔

انٹونی ہل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ وہ قدیمی مسئلہ ہے کہ جو امریکہ کی جیئو پولیٹیکل اور جنگی پالیسی کا حصہ شمار ہوتا ہے کہا کہ امریکہ نے داعش کی حمایت اور اس کو مالی اور لاجیسٹک امداد فراہم کی ہے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مہم کے بہانے، اپنے مورد نظر اہداف کو حاصل کرے۔

عالمی امور کی اس معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ، ایک خطرناک جنگ میں داخل ہوگیا ہے اور حتمی طور پر عالمی رائے عامہ کو دہشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے حوالے سے واشنگٹن کے اہداف سے آگاہ کرنا چاہیے۔

.......

/169