اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزيرپٹرولیم بیژن ژنگنہ نے ایران کی قومی گیس کمپنی کے مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ایران گیس کمپنی نے گذشتہ نو مہینوں کےدوران گیس کی پیداوار سترملین میٹرمکعب سے زيادہ بڑھائی ہے جو تین مہینے سے کم وقت میں سوملین میٹرمکعب تک پہنچ جائےگی۔
ایران کے وزیرپیٹرولیم نے گیس کی پیداوار کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے تمام اہلکاروں کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس سرمایے سے بخوبی استفادے کے لئے گھریلو اور صنعتی شعبے وزارت پیٹرولیم کی ترجیحات میں ہیں۔
.......
/169