اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدرنے اپنی فوجی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئےنیٹو کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ اس بات کا اعلان روسی صدر ولادمیر پوٹن نے گزشتہ روز ایک دفاعی دستاویزات پر دستخط کی صورت میں کیا۔دفاعی دستاویزات میں روس کے لیے نیٹو کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے روس اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو افواج نے روسی سرحد کی طرف پیش قدمی کی تھی جس کے بعد روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
.......
/169