26 دسمبر 2014 - 13:47
اردن کے یرغمالی پائلٹ کے والد کی داعش سے رحم کی اپیل

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام میں پکڑے گئے اردن کے پائلٹ کے والد نے دہشت گردوں سے اپنے لڑاکا پائلٹ بیٹے کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام میں پکڑے گئے اردن کے پائلٹ کے والد نے دہشت گردوں سے اپنے لڑاکا پائلٹ بیٹے کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

 داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے فرسٹ لیفٹیننٹ معاذ الکساسبہ کے والد نے سفاک اور خوں خوار دہشت گردوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ ایک ’مہمان‘ جیسا سلوک روا رکھیں نہ کہ کہ ایک ’یرغمالی‘ جیسا۔

پائلٹ کے والد نے کہا کہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ داعش کے شدت پسندوں کے دلوں میں رحم ڈالے۔ اور میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اہل خانہ، بیوی اور ماں کے پاس چلے آئیں۔

اردن کی فوج نے بدھ کے روز اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ اس کے ایک پائلٹ کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

امریکی قیادت والے نام نہاد مغربی اور عرب فوجی اتحاد میں شامل اردن کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر رہے تھے جب ایک ایف 16 جنگی طیارہ شمالی شام میں باغیوں کے گڑھ، رقہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

خیال رہے کہ اردن ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کی ہے اور اردن میں داعش کے دہشت گردوں کو عسکریت تربیت بھی دی جاتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169