اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کے مطابق عراق کے صوبے بابل میں سماج میں امن کی ضرورت سے متعلق عراق کے مختلف صوبوں بغداد، دیالہ، الانبار اور بابل کے نمائندوں اور مختلف تنظیموں کی شرکت سے منعقدہ قومی کانفرنس میں قبائلی سرداروں نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں قائم ہونے والے ان کے اتحاد میں کوئی چیز خلل واقع ہوسکے۔ناصر حمود نامی ایک قبائلی سرادار نے کہا ہے کہ اپنے وطن کے حوالے سے تمام عراقیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ اپنے اتحاد کو ہرگز ٹوٹنے نہ دیں۔ایک اور قبائلی سردار نے کہا کہ عراق میں قائم ہونے والے اتحاد کو کبھی متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس کانفرنس میں تمام عراقیوں کے اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲