25 دسمبر 2014 - 07:28
حماس، اسرائیل - قیدیوں کا تبادلہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کرنے جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے پاس اسرائیل کے کچھ قیدی ہیں اور وہ ان کے بدلے میں زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ کرنا چاہتا ہے۔ حماس نے صیہونی قیدیوں کی تعداد اور اس بات کا ذکر نہیں کیا ہے کہ معاملہ کب طے ہوگا۔ غزہ پر اسرائیل کی 50 روزہ جنگ کے دوران حماس نے کئی اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنایا تھا۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس میں ایک فلسطینی جوان پر فائرنگ کی اور پھر اس پر تشدد کیا۔ اسی طرح صیہونی فوجیوں نے جائے وقوعہ پر ایمبولینس کو پہنچنے سے روک دیا تاکہ یہ زخمی فلسطینی اسپتال نہ جا سکے۔
اسی طرح غزہ کے الوسطی علاقے میں صیہونی جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کے بعد شدید دھماکے کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

.......

/169