اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا کہ ملا عمر کراچی میں پاکستان حکومت کی قید میں ہےـ انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ انکشاف امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حامد کرزئی سے اپنی ایک ملاقات میں کیا تھا جب کرزئی افغانستان کے صدر تھےـ
کچھ عرصہ قبل افغانستان کی کونسل سلامتی کونسل کے ترجمان عبد الحسیب صدیقی نے کہا کہ ملا عمر کی موت واقع ہو گئی ہے کیونکہ طالبان کی قیادت ایک کمیٹی کرتی ہے جس میں ملا عمر شامل نہیں ہےـ حالانکہ طالبان اس کی تردید کرتے رہے ہیں ـ ادھر پاکستان نے ایمل فیضی کے بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169