اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کوئٹہ کے لیاقت بازار علاقے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بم سائیکل پر ٹائم ڈیواز کے ذریعے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے باعث متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو پاس کے قریبی سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ 6زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہےجس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
امدادی کارکن اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
.......
/169