24 دسمبر 2014 - 11:24
داعش افغانستان کے بعض صوبوں پر قبضے کے درپے: روسی صدر

روس کے صدر نے افغانستان میں داعش کے ممکنہ اثر و رسوخ اور اس دہشتگرد گروہ کی جانب سے اس سرزمین کے بعض علاقوں پر قبضے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں ایک اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس میں دہشتگرد گروہ داعش کی جانب ے افغانستان کے کئی صوبوں پر ممکنہ قبضے کو ٹھوس خطرہ قرار دیا ہے۔ روس کے صدر نے افغانستان کے بارے میں اپنے ملک کے موقف پر تاکید کرتے  ہوئے کہا کہ ماسکو افغانستان میں ترقی و پیشرفت اور امن و سکون کا خواہاں ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کی حکومت، ملک میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے کوشش کررہی ہے۔  ولادیمیر پوتین نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ سینٹرل ایشیاء میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کی کوشش میں ہیں اور وسیع سیکیورٹی معاہدے کے رکن ممالک، اس قسم کی سرگرمیوں کے سدباب کے لئے حکمت عملی بنائیں۔  روس کے صدر نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال تشویشناک ہے اور دہشتگرد گروہ داعش، کوشش کررہا ہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں میں بقول ان کے اسلامی خلافت تشکیل دے۔

.......

/169