اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں جب سنٹ لوئیس کے عوام سیاہ فام نوجوان مایکل براون کے قاتل پولیس اہلکار کوبری کردیئے جانے کےخلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، اس شہر کی پولیس نے گذشتہ رات، اٹھارہ سالہ آنٹونیومارٹین نامی سیاہ فام کو گولی مار کرقتل کردیا ہے۔ قتل کا یہ واقعہ ایک پیٹرول پمپ کے باہر رونما ہوا اور ابھی پولیس کے اس اقدام کی اصلی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔ عینی شاہدین نےاعلان کیاہے کہ جب مارٹین کو گولی کا نشانہ بنایاگیا اس وقت وہ پیٹرول پمپ کے باہر واک کررہا تھا۔ اس واقعے کے بعد سنٹ لوئیس میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہيں۔
.......
/169