اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد کراچی میں بھی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور سہراب گوٹھ کے علاقے الاصف اسکوائر کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ جس کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تیرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے پولیس کی وردیاں، دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد شہر میں خود کش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
.......
/169