اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مغربی الرمادی کے وفاء قصبے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
صباح کرحوت کا کہنا تھا کہ قصبے پر فوج کا مکمل قضہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی الرمادی سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع وفاء کی آزادی کے لئے فوج نے اتوار کو کاروائی شروع کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ قبائلی رضاکار بھی تعاون کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ صباح کرحوت نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکارو ںے علاقے کی تمام سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشن کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔
عراق کے صدر نے ملک کے شہریوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
عراقی صدر فؤاد معصوم نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ عراق میں دہشت گردی کو شکست دینے اور اس کی بیخ کنی کے لئے ملک کے تمام فرقوں میں اتحاد اور تعاون ضروری ہے۔
معصوم نے کہا کہ عراقی شہری شدت پسند گروہوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے جو اسلام کے حقیقی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عراق اور شام میں تكفيری دہشت گرد گروہ داعش، اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اس گروہ کو امریکہ سمیت کچھ عرب اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169