21 دسمبر 2014 - 15:19
رحلت رسول اسلام (ص) اور شہادت امام حسن (ع) پرعراق میں عزاداروں کی جوق درجوق شرکت + تصویر

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں اٹھائیس صفر کی مناسبت سے جاری مجالس میں لوگ جوق در جوق شرکت کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے سوگ میں نجف اشرف میں واقع ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ مطہر میں زائرین مسلسل ‏‏عزاداری میں مشغول ہیں اور نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کررہے ہیں-

اسی طرح کی اطلاعات مسجد کوفہ سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں اہلبیت عصمت و طہارت کے چاہنے والے ہزاروں زائرین نوحہ خوانی سینہ زنی میں مصروف ہیں-

بتایا جاتا ہے کہ مقامی زائرین بڑی تعداد میں اطراف کے شہروں اور قصبوں سے پاپیادہ کربلا اور نجف اشرف پہنچے ہیں-
کوفے اور سہلہ کی مساجد اور امام بارگاہوں میں کل رات گئے تک مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہا اور اس وقت بھی لوگ عزاداری میں مشغول ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضے کی سمت جانے والے تمام راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کے ساتھ ہی زائرین کی سہولیات کے لئے جگہ جگہ سبیلیں بھی لگائي گئیں ہیں-


۔۔۔۔۔۔۔
/169