اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کردستان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایڈوائزر مسرور بارزانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کرد فوج نے جبل سنجار کا محاصرہ توڑنے کے بعد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کرد فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشمرگہ نے جبل سنجار کے تین اہم دیہات پر قبضہ کرنے کے بعد داعش کے ہاتھوں یرغمال یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندان بھی چھڑا لئے ہیں۔ تل عفر میں کرد فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور داعش کے دہشتگرد لاشیں اور زخمیوں کو چھوڑ کر شام کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔
ادھر صوبہ کردستان کے قریب قسریج کے مقام پر ایک خودکش حملے میں داعش کے سات دہشتگرد ہلاک اور چونتیس زخمی ہو گئے۔ واضح ہو کہ جبل سنجار پر داعش نے چار ماہ قبل قبضہ کرنے کے بعد یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
.......
/169