19 دسمبر 2014 - 19:15
افغانستان، ڈرون حملے میں 8 ہلاک

افغانستان میں امریکا کے ڈرون حملے میں طالبان کے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ميڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہےکہ امریکا کے ڈرون طیاروں نے جمعے کو صوبہ ننگرہار کے نازیان علاقے میں جو پاکستان کی سرحد سے متصل ہے بمباری کرکے طالبان کے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا ۔ اس حملے میں جس کے دوران طالبان کے خفیہ ٹھکانے کونشانہ بنایاگیا، متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے ۔

اس درمیان افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ خوست ، ننگرہار، ہرات ، کنڑ، جوزجان ، بدخشاں ، لوگر، ہلمند، فاریاب، بلخ، سرپل اور کاپیساصوبوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طالبان کے خلاف ہونےوالی کاروائیوں میں سینتیس طالبان ہلاک اور ستائیس زخمی ہوئے جبکہ پندرہ گرفتارکرلئے گئے ۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ کابل کے اطراف میں طالبان کے ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گيا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

.......

/169