اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منامہ نیوز ویب سائٹ نے آج تاکید کی ہے کہ بحرین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں زیادہ تر غیر ملکیوں نے شرکت کی ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بحرین کی حکومت مخالف سیاسی جماعتیں اور گروہ، حقیقی قومی دن کو اس ملک سے برطانوی سامراج کے اخراج کا دن سمجھتے ہیں کہ جو پندرہ اگست کا دن ہے۔ دوسری جانب بحرین میں آل خلیفہ حکومت مخالف انقلابی گروہوں نے آج کے دن کو یوم شہداء کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بحرین میں مختلف مراسم منعقد کیئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ملک کی آبادی کے تناسب کو اپنے حق میں بڑھانے کے لئے بڑی تعداد میں دوسرے ملکوں کے ہزاروں باشندوں کو بحرینی شہریت دیدی ہے۔
.......
/169