17 دسمبر 2014 - 08:09
نئی پابندیاں عائد کئے جانے پر روس کا ردعمل

روس نے اس ملک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئےجانے اور یوکرین کی حمایت کرنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووسٹی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکف نے یوکرین کی حمایت پر مبنی وائٹ ہاؤس کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ، یوکرین کی حمایت کرکے اور اس ملک کو ہتھیاروں کی ترسیل کے ذریعے بحران کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرین کو ارسال کئے جانے والے تباہ کن ہتھیاروں سے متعلق رپورٹوں سے، تشویش میں ماضی سے زيادہ اضافہ ہوا ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کو چاہئے کہ وہ کے یف پر، حکومت مخالفین کے ساتھ مذاکرات انجام دینے کے لئے دباؤ ڈالیں۔ ریابکف نے کہا کہ جو افراد بحران کا حل چاہتےہيں انہیں یوکرین کو ہتھیار نہيں دینے چاہئے۔ روس نے یہ موقف ایسے میں اختیار کیاہے کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ  امریکی صدر بارک اوباما روس کے خلاف شدید پابندیوں اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق بل پر اس ہفتے کے آخر تک دستخط کرنے والےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲