16 دسمبر 2014 - 21:28
شامی فوج کی تازہ کاروائی -مزید ایک سو چالیس دہشت گرد ہلاک

شام میں فوج نے اپنی تازہ کاروائی میں مزید ایک سو چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب کے وادی الضیف کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن میں ایک سو چالیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے –

ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں میں ترسٹھ کا تعلق القاعدہ سےوابستہ جبہہ النصرہ سے ہے –

یہ لڑائياں ایک ایسے وقت ہو‏ئی ہیں جب شام میں سرگرم دہشت گردوں نے شام کے جنوبی شہر درعا کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا - شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے مغرب اور عرب ملکوںں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے بحران جاری ہے جس کے دوران لاکھوں افراد مارے جاچکے ہيں-
.......

/169