15 دسمبر 2014 - 15:11
امریکی حکومت روس کےخلاف بھرپور جنگ چھیڑنا چاہتی ہے

امریکہ کے معروف سیاسی مبصر ایریک زوئيس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت یوکرین کےبحران کے بہانے روس کےخلاف بھرپور جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے معروف سیاسی مبصر ایریک زوئيس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت یوکرین کےبحران کے بہانے روس کےخلاف بھرپور جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔ ایریک زوئيس نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ امریکہ کو یوکرین کے عوام کی کوئي فکر نہیں ہے بلکہ وہ اس ملک کے بحران کو بہانہ بنا کر روس کےخلاف بھرپور جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما روس پرحملہ کرنے کے لئے کانگریس کی اجازت لینے کی کوشش کررہے ہیں اور پنٹاگون بھی یوکرین میں اپنے جنگی ساز وسامان اور ہتھیار بھیج کر جنگ کی تیاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور خاموش نہیں بیٹھے گا۔ اس امریکی سیاسی مبصر نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ اپنے حکام سے باز خواست کریں کہ وہ روس پر حملہ کرنے کی کوششیں کس وجہ سے کررہے ہیں۔ واضح رہے امریکی کانگریس نے جمعرات کو روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔

.......

/169