15 دسمبر 2014 - 14:43
مغربی ذرايع ابلاغ کا اسلام کےخلاف زہریلا پروپگينڈا

لندن میں اسلامی انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان نے کہا ہےکہ مغربی ذرايع ابلاغ نے اسلام اور مسلمانون کےخلاف زہریلا پروپگينڈا شروع کررکھا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رضا کاظم نے آج پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مغرب کے ٹی وی چينل خاص طاقتوں کے ہاتھوں میں ہیں اور مغربی ذرائع ابلاغ اسلامو فوبیا کو ہوا دے کر مسلمانون کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ٹی وی چينلوں نے جان بوجھ کر اربعین حسینی کے موقع پر کربلا میں بیس ملین سے زائد زائرین کی خبروں کو سنسر کیا ہے اور حقائق کو چھپا یا ہے۔ واضح رہے تیرہ دسمبر کو اربعین حسینی کے موقع پر کربلا میں ڈھائي کروڑ سے زائد زائرین نے نواسہ رسول کے چہلم کی مناسبت سے شرکت کی تھی۔

.......

/169