15 دسمبر 2014 - 07:27
انقلاب اسلامی نے سامراجیت کی نیند اڑا دی

حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے صوبہ سمنان کے علماء و افاضل سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران، دنیا کی عظیم تبدیلی شمار کی جاتی ہے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین جہان کو بیدار اور آمریت و سامراجیت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے اپنے صوبہ سمنان کے دوران سفر میں اس صوبہ کے علماء کرام اور طلاب و افاضل سے امامزاده یحیی(ع) کی بارگاہ میں ملاقات اور تقریر کی ۔

انہوں نے علم دین حاصل کرنے اور لوگوں کی ھدایت کو انبیاء و اولیاء الھی کا وظیفہ شمار کیا اور کہا:  عصر حاضر میں علماء کی اہم ذمہ داریاں کہ ان میں سے لوگوں کی خدمت اور ان کی ہدایت سب سے زیادہ اہم ہے  ۔

آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علماء انقلاب اسلامی کے تمام میدانوں میں حاضر رہے ہیں کہا: علماء نہایت حساس دور سے گذر رہے ہیں ، ان حالات میں اسلام اور دینی اقداروں کا دفاع ضروری ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے علماء اور دینی طلاب کے وظائف کو مقدس جانا اور کہا: دینی طالب علم ہونا اس قدر اہم ہے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای خود کو طالب علم ہونے پر فخر کرتے ہیں ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کو دنیا کی عظیم تبدیلی شمار کیا اور کہا: انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین جہان کو بیدار اور آمریت و سامراجیت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169