اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے ملحقہ شام کي سرحد کے اندر الزمراني علاقے ميں داعش اور فري سيرين آرمي نامي دہشت گروہوں کے افراد کے اجلاس کے مقام پر شامي فوج نے حملہ کرديا جس کےنتيجے ميں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-
اس حملے ميں دہشت گردوں کے دوکمانڈر جن کے نام ابوشداد اور ابوجہاد تھے وہ بھي ہلاک ہوگئے –
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ فري سيرين آرمي کے کچھ عناصر داعش کے سرغنہ ابوبکربغدادي کي بيعت کرنے کے لئے داعش کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرنےوالے تھے –
اس درميان شام ميں محکمہ پوليس کے ايک ذريعے نے بتايا کہ پوليس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حماہ ميں ايک کار بم کو دھماکے سے پہلے ہي ناکارہ بناديا –
پوليس ذريعے کا کہنا ہے کہ کار ميں ڈيڑھ ٹن دھماکہ خيز مواد رکھا گيا تھا جوشہر کے ايک صنعتي علاقے ميں کھڑي کي گئي تھي –
شام کي فوج نے اسي طرح سنيچر اور اتوار کي درمياني رات کو ديرالزور ہوائي اڈے پر داعش کے مسلسل چوتھے حملے کو ناکام بناديا –
دوسري جانب شامي فوج نےصوبہ ادلب ميں الحامديہ اور وادي الضيف ميں دوفوجي اڈوں کو نشانہ بنانے کي کوشش کي مگر ان کے ان حملوں کو بھي پسپا کرديا گيا –
يہ بھي اطلاعات ہيں کہ ان علاقوں ميں خود دہشت گرد گروہوں کے درميان آپسي خونريز جنگ بھي جاري ہے -
.......
/169