اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت نے امریکی صحافی جیمز فولی کا اگست میں سر قلم کر دیا تھا۔ اب داعش نے اس امریکی صحافی جیمز فولي کے لاش کا ڈی این اے کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کام کے لئے ترکی میں کچھ افراد تیار ہیں لیکن داعش نے اس کے لئے دس لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
"بازفيد" نامی سائٹ نے داعش سے رابطہ کرانے والے تین افراد کے ہوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ داعش، امریکی صحافی جیمز فولي کی لاش کو دس لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔ دلالوں نے اپنی جان کی خوف سے اپنا نام خفیہ رکھا ہے۔ ان دلالوں کا کہنا ہے کہ داعش اس بارے میں سودا کرنے میں مکمل سنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے دہشت نے اگست میں امریکی صحافی جیمز فولي کا سر قلم کر دیا تھا۔ دہشت گرد گروہ داعش، اغوا ، تاوان، اخواتین کی اسمگلنگ، نادر اشیاء کی اسمگلنگ، خام تیل کی چوری اور فروخت اور دیگر غیر قانونی کاموں سے کروڑوں ڈالر کما رہا ہے۔
.......
/169