13 دسمبر 2014 - 19:46
عراق، صدام کا چچازاد بھائی ہلاک

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے اسپائكر چھاونی کی نسل کشی کے اہم ملزم اور صدام کے چچازاد بھائی کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تكريت کے "مكیشفہ" علاقے میں "فراس حسن التكريتي" کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا۔ صدام کا چچازاد بھائی فراس، اسپائكر چھاؤنی کی نسل کشی کے اہم ملزمان میں ہے۔ اس چھاؤنی میں داعش کے دہشت گردوں نے ٹرینگ حاصل کر رہے 1700 فوجیوں گولیوں سے بھون دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران عراقی سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں زبردست کامیابیاں مل رہی ہیں۔
.......

/169