13 دسمبر 2014 - 19:45
داعش کے خلاف فضائی حملے بے نتیجہ

امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جان کربی نے اعتراف کیا ہے کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف فضائی حملے بے نتیجہ رہے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جان کربی نے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کو داعش سے مقابلے کے لۓ ٹریننگ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہۓ۔
امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جان کربی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عراقی حکام دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

.......

/169