13 دسمبر 2014 - 15:32
ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ایبولا بیماری کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، جمعہ کے روز کہا کہ تین افریقی ممالک گنی، لائيبیریا اور سیرا لیون میں ایبولا بیماری کی وجہ سے ہونےوالی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور اب اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 6583 ہوگئي ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار 10 دسمبر تک کے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق گنی، لائيبیریا اور سیرا لیون میں ایبولا بیماری میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 188 تک پہنچ گئي ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے انسداد ایبولا شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ نابورو نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پر قابو پانے میں کئي ماہ لگ سکتے ہیں۔  اس سلسلے میں نابورو کی طرف سے جاری کردہ ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کا اگلے برس کے آغاز تک ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام مریضوں کو الگ رکھنے کا ہدف تھا لیکن موجودہ صورت حال میں اس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲