اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت استقامتی اقتصاد کو عملی جامہ پہنانے کی پابند ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے آج کابینہ کے اجلاس میں عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قمیت میں کمی صرف ایک اقتصادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بعض ملکوں کی جانب سے تیار کردہ ایک سازش ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہاکہ تیل کی قیمت میں کمی خطے کے عوام اور مسلمانوں کے خلاف تیار کی گئي سازش ہے اور اس کا فائدہ بعض دوسرے ممالک کے لۓ ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ خطے کے عوام اسلامی دنیا کے خلاف تیار کی جانے ولای اس طرح کی سازشوں کو فراموش نہیں کریں گے اور مسلمان اس سازش کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲