10 دسمبر 2014 - 18:06
مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

تیسرے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کے 16 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں 144 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے تین وزیر بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ریاستی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے یہ انتخابات وادی کے جن اضلاع میں ہو رہے ہیں ان میں اوڑی، سوپور، بارہ مولہ، بڈگام، چرار شریف، اور پلوامہ شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کے 16 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں 144 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے تین وزیر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب، پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کی وادی آمد کے موقع پر حریت رہنمائوں کی اپیل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، جبکہ آج انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ آج بھی انتخابی ڈرامے کے تیسرے مرحلے کیخلاف مکمل ہڑتال رہے گی۔ ہڑتال کی اپیل حریت رہنماؤں نے دے رکھی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر گزشتہ روز مکمل شٹرڈائون ہڑتال رہی۔ وادی بھری میں تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے۔ شاہرائوں پر ٹریفک کا نظام مفلوج رہا۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کرکے لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق و دیگر کو ان کی رہائشگاہوں پر نظربند رکھا، انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود سر ی نگر سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور وادی میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ان پر تشدد بھی کیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔

.......

/169