اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل علی فدوی نے آج کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی حفاظت کرنا سپاہ پاسداران کی بحریہ اور بحیرہ عمان کی حفاظت کرنا فوج کی بحریہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داریوں کی یہ تقسیم بحریہ کی توانائيوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے کی گئي ہے اور اب دشمن اس بات کا اعتراف کرنے لگے ہیں کہ ایران کی بحریہ کی طاقت ڈیٹرینٹ طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو بھی اب ایران کی فوجی طاقت کا یقین ہوگیا ہے کیونکہ امریکہ کے پاس بحری، بری اور فضائي فوجیں ہیں جو ہر طرح سے مکمل ہیں لیکن اس کےباوجود امریکہ ایران کے مقابل بے دست و پا نظر آتا ہے اور خلیج فارس میں ایران سے ڈرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169