9 دسمبر 2014 - 04:34
اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

اسرائیلی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے، پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کا اعلان کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلمینٹ کنسٹ کے نمائندوں نے، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا راستہ ہموار کرنے کے لئے پارلیمنٹ توڑے جانے کا اعلان کردیا۔اس رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں حاضر سبھی 93 اراکین نے پارلمینٹ کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تاکہ 17 مارچ 2015 تک انتخابات کرائے جا سکیں۔ کنسٹ نے یہ فیصلہ ایسے میں کیا ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو اپنی حکومت چلانے کے لئے نیا اتحاد تشکیل نہیں دے سکے اور یہی مسئلہ اس بات کا باعث بنا کہ پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کے لئے راستہ ہموار ہو۔ نتنیاہو کی نئی اتحادی کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کی ایک وجہ یہ رہی کہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے اعلان کردیا کہ وہ نتنیاہو کے ساتھ نئے اتحاد میں شامل نہيں ہوں گے۔

.......

/169