9 دسمبر 2014 - 03:52
اسلام آباد میں فوج الرٹ

پاکستان میں آج پی ٹی آئی کی کال پر ہونے والے مظاہروں کے خلاف پولیس نے طاقت کے بجائے گرفتاریوں کا پلان تیار کیا ہے، تاہم پرامن مظاہرے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےیوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں پندرہ سو جوان تعینات کر دیئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو سڑکیں بند کرنے اور شہریوں کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد واقعہ کےخلاف پاکستان تحریک انصاف کے یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے اپنے آپ کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے پندرہ سو پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کو سڑکیں بند کرنے اور شہریوں کو تکلیف دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سڑکیں بلاک کرکے لوگوں کو تکلیف پہنچانے پرایکشن ہوگا اور گرفتاریوں کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد میں بند کے دوران ن لیگ کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد پورے پاکستان میں مظاہرہ کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بائیس سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد اسلام آباد ، کراچی ، ملتان ، حیدرآباد اور گجرات میں مظاہرہ کیا اور ٹائر پھینک کر سڑکوں کو جام کردیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےایک رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ مخالفین ایسے حالات میں حکومت سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔ واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج عمومی سوگ کا اعلان کرتے ہو‏ئے عوام سے وسیع پیمانے پرمظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

.......

/169