اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر براک اوباما نے امريکي معيشت کے بارے ميں اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ انہيں اميد ہے کہ موجودہ کانگريس نئے سال ميں حکومت کا بجٹ کو منظور کرلے گي اور کريسمس کے دوران حکومت کے شٹ ڈاؤن سے بچا لے گي-
امريکي صدر نے کہا کہ سب سے پہلے اس بات کي ضرورت ہے کہ امريکي کانگريس اس بات کے ليے کوشش کرے کہ حکومت اپني سرگرميوں کو معمول کے مطابق جاري رکھے، اس ليے کہ کريسمس کے موقع پر حکومت کا شٹ ڈاؤن ايک اچھا آئيڈيا نہيں ہے- انہوں نے کہا کہ جب جنوري ميں نئي کانگريس کا اجلاس ہو تو تعاون پر توجہ مرکوز ہوني چاہيئے اور ايسے شعبوں ميں سرمايہ کاري ہوني چاہيئے کہ جس کے نتيجے ميں اقتصادي ترقي ميں اضافہ ہو اور روزگار کے نئے مواقع پيدا ہوں-
براک اوباما نے يہ بھي دعوي کيا کہ امريکي معيشت ترقي کر رہي ہے اور روزگار کے نئے مواقع پيدا ہوئے ہيں-
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہينے امريکي کمپنيوں نے روزگار کے تين لاکھ چودہ ہزار مواقع فراہم کيے ہيں-
.......
/169