اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے چار رہنماؤں کو گزشتہ برس اپنے مرکزی دفتر کے قریب مظاہرین کو ہلاک کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہرے کے دوران جب مظاہرین نے قاہرہ میں سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولا تو اس دوران بارہ افراد ہلاک اور نوے زخمی ہو گئے تھے۔ جس میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع بھی ان افراد میں شامل تھے جن پر ان ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ چلایا گیا لیکن انھیں سزائے موت نہیں سنائی گئی۔ محمد بدیع کو پہلے ہی ایک دوسرے مقدمے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ رواں سال مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت اس جماعت کے ایک سو تراسی افراد کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲