اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شام دمشق کے مغرب میں ریف میں دیماس کے علاقے میں شراعی ائرپورٹ اور ریف قنیطرہ میں کوم کے علاقے میں شام کی فوج 90 بریگیڈ کے ہیڈ کواٹر پر بمباری کی ہے ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسی درمیان شام کی فوج نے ایک راکٹ فائر کر کے صہیونی حکومت کے ایک جنگي طیارے کو مار گرایا ہے، یہ صہیونی جنگي طیارہ شام کے جنوب میں واقع ریف درعا میں حارہ شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے جنگي طیارے گذشتہ تین برسوں کے دوران درجنوں مرتبہ شام کی ارضی حاکمیت کی خلاف ورزی کرچکے ہیں اور شام کے مختلف علاقوں پر دہشتگردوں کے فائدے میں بمباری کرچکے ہیں۔
.......
/169