اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی شام سات دسمبر اسٹوڈنٹس ڈے کی مناسبت سے، وزارت خارجہ کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران کے اسٹوڈنٹس، اسلامی انقلاب سے حاصل ہونے والی آزادی کے پرتو اور شہداء کی پاک و طیّب ارواح سے الہام لیتے ہوتے تحصیل علم میں مشغول ہیں۔ وزیر خارجہ ظریف نے ایران کی یونیورسٹیوں کو افکار و نظریات کا مرکز قرار دیا اور تاکید کی کہ ایرانی اسٹوڈنٹس، صرف دوسروں کے نظریات سے ہی استفادہ نہ کریں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے اندر خارجہ پالیسی کے شعبے میں آئیڈیا لوجی اور علم کی پیداوار کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں، جہاد کے معنی پر توجہ اور اس پر فکر، دشمنوں کے مقابلے اور عالمی سطح پر موجودگی کے لئے ایران کی تیاری ہے۔
.....
/169