7 دسمبر 2014 - 12:27
ایران کا بجٹ بل پارلیمنٹ میں پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ ہجری شمسی سال کا بجٹ بل مجلس شورائے اسلامی میں پیش کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے یہ بجٹ بل، آج صبح پارلیمنٹ میں حاضر ہوکر خود پیش کیا۔ ایران کا بجٹ بل، پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت کا، یہ دوسرا بجٹ بل ہے جو مجلس شورائے اسلامی میں پیش کیا گیا ہے۔ ایران کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہجری شمسی سال کے اختتام پر افراط زر کی شرح گھٹ کر بیس فیصد سے بھی کو ہوجائے گی۔ایران کی پارلیمنٹ کے اصول کے مطابق پارلیمانی نمائندے، دس روز کے اندر بجٹ بل کے بارے میں پارلیمنٹ کے خصوصی کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کرسکتےہیں۔ اس بجٹ بل میں مختلف شعبوں کے حوالے سے خاص نکات بیان کرتے ہوئے خارجہ پالیسی میں کشیدگی دور کرنے اور استقامتی معیشت کی پالیسیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

.......

/169