اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے آج اپنے ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اشٹون کارٹر قومی سلامتی کے رہنماؤں میں سے ایک ہے اور یہ مستعفی ہونے والے وزیر دفاع چک ھیگل کی جگہ وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔
اشٹون کارٹر کو امریکہ کا نیا وزیر دفاع بننے کے لئے، سینٹ سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرنا ہے۔
اشٹون کارٹر اکتوبر 2011 سے دسمبر 2014 تک امریکہ کے وزیر دفاع چک ھیگل کے نائب کے عنوان سے کام کرتے رہے ہیں، اس سے قبل وہ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون میں اسلحے کی خریداری کے انچارج تھے۔
واضح رہے کہ چک ھیگل نے عراق اور شام میں واشنگٹن کی اسٹراٹیجک کے مسئلہ پر باراک اوباما کے ساتھ پیش آنے والے اختلافات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، وہ دو سال تک امریکہ کے وزیر دفاع رہے ہیں۔
.......
/169