اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کی کوآرڈینیٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوجانے کے باوجود ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے عمل میں یورپی یونین کی مشیر کی حیثیت سے کیتھرین ایشٹن کی شمولیت جاری رہے گی۔ یورپی یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت کے پیش نظر کیتھرین ایشٹن کی کوششوں سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس وقت،فیڈریکاموگرینی،یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتے کے حصول کیلئے مذاکرات کے عمل کی مدّت میں مزید سات ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
.......
/169