6 دسمبر 2014 - 06:28
شام: دہشتگردوں پر فوج کی کامیابی کا سلسلہ جاری

شام کے صوبے دیر الزور میں فوج اور دہشتگرد گروہ داعش کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد دہشتگرد عناصر پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے صوبے دیرالزور میں واقع فوجی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کے لئے وسیع حملہ کیا، جس پر شامی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ در ایں اثنا داعش کے دہشت گردوں نے علاقے میں الجفرہ گاؤں پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فوجی ہوائی اڈے کے نواحی علاقے بھی بہت اہم ہیں، اس لئے کہ وہ تیل کی دولت سے مالا مال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد گروہ کئی بار اس پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ تكفيري دہشت گرد گروہوں نے دیرالزور صوبے کے بڑے حصہ پر قبضہ کر لیا تھا تاہم شامی فوج نے صوبے کے کئی اہم علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

.......

/169