5 دسمبر 2014 - 16:46
داعش کے خلاف امریکی اتحاد فریب، طیاروں کے ذریعے داعش کو ہتھیار بھیجے گئے

انہوں نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو فریب قراردیا اور کہا کہ حال ہی میں امریکی نے اپنے طیاروں کے ذریعے داعش کو ہتھیار بھیجے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے یوم طلباء کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ  طلباء کو چاہیے کہ وہ علمی، اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے اپنی توانائيوں میں فروغ لائیں تا کہ دشمنوں بالخصوص امریکہ کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی فضا اسلامی انقلاب کے اھداف کے مطابق ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی طلباء کے امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور امام خمینی قدس سرہ نے فرمایا تھا کہ امریکہ کے خلاف جس قدر آواز بلند کرسکتے ہو کرو اور تمام ہتھیاروں سے امریکہ کا ہی نشانہ لو۔

آیت اللہ کاظم صدیقی نے انسانی حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کو اقوام عالم کے ذخائر لوٹنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے خلاف امریکہ اور یورپ کی تاريخ ہے ۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم گرانا، نسل کشی اور مختلف ملکوں میں فوجی بغاوتیں کرانا امریکیوں کے اقدامات ہیں جو ان کی کارکردگي کو متضاد بنادیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ محض یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ علاقے اور دنیا میں دہشتگردی کا مقابلہ کررہا ہے کیونکہ دہشتگردی اور داعش امریکہ کے بطن سے ہی پیدا ہوے ہیں۔

انہوں نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو فریب قراردیا اور کہا کہ حال ہی میں امریکی نے اپنے طیاروں کے ذریعے داعش کو ہتھیار بھیجے ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائيوں اور عوام کی مکمل حمایت سے اپنی قوم کے پرامن ایٹمی حقوق پر تاکید کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ایران کے اثاثے منجمد کرکے ملت ایران کے حقوق پامال کئے ہیں جب کہ ایٹمی سائنس میں ترقی کرنا عالمی قوانین کے مطابق ملت ایران کا حق ہے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار فقہی لحاظ سے جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے حرام ہیں لیکن صیہونی حکومت نے مغرب کی حمایت سے سیکڑوں ایٹمی وارہیڈ حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کے حق میں امریکہ اور بعض علاقائي ملکوں کی حمایت سے صیہونی حکومت کو دوام حاصل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ حکومت نابودی کی سمت بڑھ رہی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲