3 دسمبر 2014 - 16:53
سوڈانی فوج کا پچاس باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سوڈانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ باغیوں کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے تقریبا پچاس باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوڈانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ باغیوں کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے تقریبا پچاس باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جبکہ فوج کے چار جوان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
سوڈانی فوج کے ترجمان سواریمی خالداسد نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی سوڈان کی سرحد کے نزدیک واقع کردفان علاقے میں دو مقامات پر باغیوں نے حملہ کیا۔ اس جھڑپ میں فوج نے باغیوں کے ہتھیاروں اور اسٹریٹیجک آلات پرقبضہ کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد فوجی علاقے میں تلاشی کی کاروائي شروع کی ہے۔ اس سے پہلے بھی فوج نے اسی علاقے میں باغیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲