3 دسمبر 2014 - 11:07
شام میں جاری 4 سالہ بدامنی کے نتائج

شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ 4 سال سے جاری جنگ کے دوران اب تک 2 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنیس۔ابنا۔ شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ 4 سال سے جاری جنگ کے دوران اب تک 2 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران 2 لاکھ کے قریب افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس میں 63 ہزار شہری اور 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں جب کہ مارے جانے والوں میں، القاعدہ، داعش اور نصرہ فرنٹ سمیت تکفیری گروہوں کے ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب جنگجو بھی شامل ہیں۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد دیئے گئے اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے اس کے علاوہ 20 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور کئی افراد کو شدت پسند تنظیموں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔قابل زکر ہے  کہ امریکہ ،اسرائیل  سعودی عرب اور خطے میں انکے اتحادی  بشار اسد کے خلاف اس جنگ کو طول دینے کے لئے دامے درمے اور سخنے پوری طرح مدد کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲