3 دسمبر 2014 - 10:41
عالمی برادری کا مظلوم ترین طبقہ

اقوام متحدہ نے روہنگیا کے مسلمانوں کو عالمی برادری کا مظلوم ترین طبقہ قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا کے مسلمانوں کی صورت حال اس سطع تک پہنچ چکی ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ یہ کہہ اٹھا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو ابتدائی ترین انسانی حقوق میسر نہیں ہیں اور ان پر ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھا جارہا ہے ۔موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرار دار میں میانمار کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو اس ملک کی شہریت دی جائے دوسری طرف تھائی لینڈ اور ملائشیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی روہنگیا کے مسلمان مہاجرین کے ساتھ پیش آنے والے غیر انسانی رویے پر سخت تنقید کی ہے ۔یاد رہے اس وقت روہنگیا کے  ہزاروں مسلمان ہندوستان کے مہاجر کیمپوں میں زندگی کے انتہائی دشوار دن گزار رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲