2 دسمبر 2014 - 17:59
ابوبکر بغدادی کی بیوی اور بیٹا گرفتار

لبنان کے سیکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کی بیوی اور ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکیورٹی حکام نے آج تاکید کی کہ ان دو افراد کو شام کی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے بھی تاکید کی ہے کہ لبنان کی فوج کے انٹلیجنس یونٹ نے ایک غیر ملکی خفیہ ادارے کے تعاون سے شام کی سرحد کے قریب دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی بیوی اور ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔  اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بیوی  جعلی پارسپورٹ اور ایک بیٹے کے ہمراہ گرفتار ہوئی ہے اور دونوں کو مزید باز پرس کے لئے اللیرزہ میں وزارت دفاع کے ایک مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔  ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی یہ کون سی بیوی ہے، بہرحال بعض ذرائع نے تاکید کی ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی دوسری بیوی ہے اور یہ شامی شہریت رکھتی ہے۔

.......

/169