اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی جو حالیہ دنوں لبنان کے دورے پر ہیں پہلی مرتبہ جنوبی لبنان گئے جہاں انہوں نے اقلیم التفاح کے علاقے میں جہادی میوزیم ملیتا "Mlyta" کا دورہ کیا۔
جنوبی لبنان میں سید حسن نصر اللہ کے نمائندے شیخ محمد الکوثرانی نے نوری مالکی کا استقبال کیا نوری مالکی نے شیخ محمد الکوثرانی سے ملاقات میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو اپنا عزیز بھائی اور مجاہد کے عنوان سے یاد کیا اور دھشتگردی کے مقابلے میں ان کے نمایاں کارناموں کو سراہا۔
انہوں نے ۳۳ روزہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے کم وسائل اور اسلحے کے باوجود مقاومت کی صہیونی ریاست کے مقابلے میں کامیابی اور دشمن کی فاش شکست ناقابل فراموش چیزوں میں سے ہے۔















...............
242/