1 دسمبر 2014 - 17:19
کشمیر انتخابات: امیدواروں کی دلچسپ تفصیلات

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ریاست کی 18اسمبلی نشستوں پر 175امیدوار سیاسی قسمت آزمائی کررہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ریاست کی 18اسمبلی نشستوں پر 175امیدوار سیاسی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں 55امیدوار کروڑ پتی ہیں جبکہ 28امیدوار ’’اسکول ڈراپ آوٹ‘‘ ہیں۔دوسرے مرحلے میں سیاسی قسمت آزمائی کررہے امیدواروں میں سے 50فیصد امیدوار وں کی تعلیمی قابلیت گریجویشن سے بھی کم ہے جبکہ 9امیدواروں کے خلاف فوجداری کے مقدمات بھی درج ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 11امیدواروں نے اپنے اثاثوں کو بیان حلفی میں صفر بتایا ہے جبکہ 5امیدواروں نے یہ بتایا کہ ان پر ایک کروڑ سے زیادہ کی رقم کا قرضہ ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوسرے دلچسپ مرحلے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ 18اسمبلی نشستوں پر 175امیدواروں سے 55امیدوار ایسے ہیں جو کروڑ پتیوں کے صف میں شامل ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 175امیدواروں میں سے 31فیصد یا 55امیدوار کروڑ پتی ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں جو بیان حلفی پیش کیا ہے اُس کے مطابق ہر ایک امیدوار کی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲