اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور میں ورکر اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو اور اسلام آباد میں علامہ نواز عرفانی کا قتل ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے ان کا کہنا تھامولانا فضل الرحمان کے پی ٹی وی انٹرویو میں انکشافات نے بہت سے سوالات کو جنم دیے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مذید کہا ہے کہ ملک کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی استعماری ایجنٹوں سے خطرہ ہے ہمیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر نا ہوگا اور تمام مسالک کے جید علماء کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ہم ان سازشوں کا مقابلہ کر کے مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں ۔علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جنہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا الیکشن دھاندلی کی شفاف تحقیقات اور موجودہ استحصالی نظام کی اصلاح کے لئے ہم اپنی پر امن اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے یہ بات زوردیکر کہی کہ تشدد اور ٹکراوُ کی سیاست حسینیوں کا شیوا نہیں ملکی املاک اور شہریوں کے جان ومال کاتحفظ ہمارے او پر واجب ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے سے تشدد اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے اور اس عالمی دہشت گرد گروہ کوپاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت لایا جا رہا ہے استعماری طاقتیں ملک میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عجلت کیساتھ کالعدم تنظیموں پر سے پابندی اُٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ واریت کو پھر سے پروان چڑھایا جا رہا ہے.
.......
/169