اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام اور لبنان کی سرحد پر واقع عرسال کے علاقے سے اغواء کۓ جانے والے لبنانی فوجیوں کے بحران کےبارے میں قطر کی ثالثی جیسی ہونی چاہۓ تھی ویسی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اغواء کاروں کےساتھ براہ راست مذاکرات کا حکم دیاگيا ہے۔ دریں اثناء لبنان سے شائع ہونے والے اخبار النھار نے بھی تمّام سلام سے ملاقات کرنے والے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہےکہ لبنان کے فوجیوں کو اغواء کرنے والوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے معنی قطر کی ثالثی کے خاتمے کے نہیں ہیں بلکہ یہ اغواء کاروں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ساتھ ساتھ قطر کی ثالثی کا عمل بھی مسلسل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے چند ماہ قبل عرسال کے علاقے پر حملہ کر کے تقریبا تیس لبنانی فوجیوں کو اغواء کر لیا تھا ۔ اس وقت سے اب تک وہ ان میں سے تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔
.......
/169