اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان ميں فرنٹیئر کور نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے اسلحہ و بارود سے بھرا ٹرک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق فرنٹییئر کور اورحساس اداروں نے کوئٹہ، ژوب اور پنجگور میں کارروائیاں کرتے ہوئے دیسی ساختہ بم، راکٹ لانچرز، مارٹر گولے اور بڑی تعداد میں کلاشنکوف برآمد کر لیں۔ دوسری جانب، سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ میں داخل ہونے والے پانچ ہزار کلو بارود سے بھرا ٹرک پکڑ کر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹرک کوئٹہ میں داخل ہوجاتا تو شہر میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔بعد میں برآمد ہونے والے بارودی مواد اور اسلحہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ملک میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲