29 نومبر 2014 - 16:24
حسنی مبارک کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے بیٹے اور ساتھیوں کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے بیٹے اور ساتھیوں کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمود کامل الرشیدی کی صدارت میں حسنی مبارک کیس کی ہونے والی آخری سماعت کے بعد مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے بیٹے اور ان کے دور صدرات میں بعض اعلی عہدوں پر فائز رہے تمام ایسے افراد کو، کہ جن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا، الزامات سے بری کردیا گیا۔ ان افراد پر پچّیس جنوری کے انقلاب کے آغاز میں دو سو انتالیس افراد کے قتل اور پندرہ سو اٹھّاسی افراد کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔جج الرشیدی نے اسی طرح حسنی مبارک کو اسرائیل کیلئے گیس سپلائی کرنے کے الزام سے بھی بری کردیا۔ دریں اثنا اخبار الاہرام نے لکھا ہے کہ اس فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کو اگست سنہ دو ہزار سولہ تک قید میں رکھا جائے گا۔ دارالحکومت قاہرہ میں سیکیورٹی کے انتطامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲